بھارت کی سپر فاسٹ ٹرین میں بارش، چین مودی کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔اشوک سوائن

تازہ ترین

تازہ ترین

گستاخانہ بیان پر معذرت ہی معذرت، بھارت کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اشوک سوائن
گستاخانہ بیان پر معذرت ہی معذرت، بھارت کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اشوک سوائن

اسٹاک ہوم: سویڈن کی یونیورسٹی میں تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اور معروف تجزیہ نگار اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ بھارت کی سپر فاسٹ ٹرین میں بارش کی سہولت موجود ہے، چین ہمارے وزیر اعظم مودی کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ نریندر مودی کی نئی سپر فاسٹ ٹرین میں مون سون بارش کی سہولت بھی موجود ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

یونان میں کشتی ڈوب گئی، درجنوں پاکستانیوں سمیت 100افراد جاں بحق

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ٹرین میں مسافروں کو بارش کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔ ٹرین کی چھت سے موسلا دھار بارش اندر آ رہی ہے اور مسافر بھیگ چکے ہیں۔ بھارتی پروفیسر نے نریندر مودی پر کڑی تنقید کی۔ 

پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ نریندر مودی کی سپر فاسٹ ٹرین میں مون سون کی سہولت دستیاب ہے۔ کیا چینی صدر ژی نریندر مودی کا مقابلہ کرسکیں گے؟ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارتی وزیر اعظم پر تنقید شروع کردی۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ نریندر مودی کی ٹرین میں نہانے کیلئے اوپرسے پانی برستا ہے، لیکن کیا صابن بھی دیا جاتا ہے؟ بعض نے رائے دی کہ مودی جی کا مذاق نہیں اڑانا چاہئے۔ ٹرین میں عوام کو موسم کا لطف اٹھانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

Related Posts