کراچی: بحرہ عرب میں موجود طوفان کے امکانات ختم ہونے کے بعد پورٹ قاسم پردونوں ایل این جی ٹرمینلز آپریشنل ہوگئے اور سوئی ناردرن اور سدرن گیس کو ٹرمینلز سے آرایل این جی کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی این جی اسٹیشن کو ابھی گیس بحال کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی، صنعتوں، کھاد فیکٹریوں اور سی این جی اسٹیشنز کو تین روز سے گیس کی فراہمی بند ہے۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان خطرے کے پیش نظر اور موسم کے خراب ہونے کے بعد آر ایل این جی کی سپلائی رک گئی تھی، آر ایل این جی کے دونوں فلوٹنگ جہازوں کو کھلے سمندر میں بھیج دیا گیاتھا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 67.87 پوائنٹس کی مندی
تاہم اب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے، جبکہ بدین میں ماہی گیروں کو اپنی اپنی بستیوں میں جانے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








