کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے۔
عبدالرزاق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کے سابق اوپنر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا انکی گریٹنس کی نشانی ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار میچ جتوانے کا جواب دیتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ میرا کم بیک میچ تھا، اسوقت میرے اوپر کوئی پریشر نہیں تھا۔ میرے ساتھ وہاب ریاض اور سعید اجمل نے کھیلا وہ رن آٹ ہوئے جبکہ شعیب اختر نے اچھا ساتھ نبھایا۔
انہوں نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہیں میری تعریف کرنے کی ضرورت نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ انکی گریٹنس ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ جس زمانے میں ہم کھیلتے تھے اس وقت وسیم اکرم، وقار یونس، گلین میک گرا، مرلی دھرن اور شین وارن جیسے نام موجود تھے۔
مزید پڑھیں:تاریخ میں پہلی بار ساؤتھ افریقی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی
عبدالرزاق نے کہا کہ سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے، ہماری ٹیم میٹنگ میں یہ بات ہوتی تھی کہ اگر ہندوستان کو بیک فٹ پر کرنا ہے تو ٹنڈولکر کی وکٹ اہم ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








