ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ستارے گردش میں آگئے، ویسٹ انڈیز سیریز سے باہر کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آرام دیا جائے گا اور ان کی جگہ اجنکیا رہانے قائم مقام کپتان ہوں گے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی حالیہ فارم اچھی نہیں اور انہوں نے فائنل میں 13 اور 43 رنز بنائے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز روہت شرما سے ملاقات کر کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔یہ 2ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق کپتان ویرات کوہلی بھی دورے سے دستبردار ہو سکتے ہیں جبکہ چتیشور پجارا کی بھی ٹیم میں شرکت غیر یقینی ہے۔
مزید پڑھیں:تاریخ میں پہلی بار ساؤتھ افریقی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پر اسپنر روی چندرن ایشون کو نہ کھلانے اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرنے کے فیصلے پر تنقید کی گئی تھی، ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست ہوئی تھی اور روہت شرما اس کے بعد سے تنقید کی زد میں تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








