اسلامی ترقیاتی بینک سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 600 ملین ڈالر دے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلامی ترقیاتی بینک(آئی ڈی بی) پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 600 ملین ڈالرز کے منصوبوں کے لئے رقم فراہم کرنے کی منظوری دینے کے لیے تیار ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں چشمہ رائٹ بینک کینال کے لیے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مختلف کثیر الجہتی اور دو طرفہ عطیہ دہندگان کی جانب سے پیشگی مرحلے پر 4 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں اور آئندہ مالی سال میں مختلف منصوبوں کو ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجد کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر بھارتی پولیس نے کوڑے برسا دیے

عہدیدار کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لیے 1.7 ارب ڈالرز کی منظوری دی۔ پاکستان کثیر جہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے کل 2.7 ارب ڈالرز کی توقع کر رہا ہے۔ 2.7 ارب ڈالرز کے علاوہ آئی ڈی بی سے مزید 600 ملین ڈالر کا قرضہ ہے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 4 ارب ڈالرز کے قرضوں کی ادائیگی ہے جو پیشگی مرحلے میں ہے۔

Related Posts