پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی 2ہفتوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا بھتیجے جواد آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا بھتیجے جواد آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو 2ہفتوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے حکم پر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما پر 9مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی پارٹیاں باضمیر کارکنان سے چلتی ہیں۔شیخ رشید

ملزم کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں ہوئی۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کی تکمیل پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

پولیس نے عدالت سے شہریار آفریدی کے مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے موجودہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ قائم نہیں کیا۔ ان کے خلاف مقدمہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے قائم کیا تھا۔ 

آج سے 2روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہر یار آفریدی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ 

 

Related Posts