ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ، دونوں سیمی فائنل بارش سے متاثر، اب یہ میچز کل ریزرو ڈے میں کھیلے جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

ہانگ کانگ: ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان ایمرجنگ اور بنگلہ دیش کے درمیان سیمی فائنل پیر کے روز گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب نہیں کھیلا جاسکا۔

اس سے قبل بھارت اے اور سری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔ اب یہ دونوں سیمی فائنل منگل کے روز کھیلے جائیں گے۔ بھارت اے اور سری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے جبکہ پاکستان ایمرجنگ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں بارش اور خراب موسم کے پیش نظر منتظمین نے سیمی فائنل میں ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلسل بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب اس ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں کھیلے گئے بارہ میں سے سات میچز ایسے ہیں جو ایک بھی گیند کرائے بغیر ختم کرنے پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ویرات کوہلی 1 ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل ہوگئے

گروپ مرحلے میں پاکستانی ٹیم کے ہانگ کانگ اور بھارت اے کے خلاف میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے جبکہ اس نے نیپال کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔ٹورنامنٹ کا فائنل بدھ 21 جون کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts