روکی اور رانی کی پریم کہانی کو ریلیز کی تاریخ مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

'روکی اور رانی کی پریم کہانی' کو ریلیز کی تاریخ مل گئی
'روکی اور رانی کی پریم کہانی' کو ریلیز کی تاریخ مل گئی

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کی فلم ‘روکی اور رانی کی پریم کہانی’ کو ریلیز کی تاریخ مل گئی۔

‘روکی اور رانی کی پریم کہانی’ 2016 کی اے دل ہے مشکل کے بعد کرن جوہر کی پہلی تھیٹر میں ریلیز ہے۔

کرن جوہر فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل کریں گے کیونکہ کرن جوہر نے فلم کی ریلیز کے لیے اسی تاریخ کا تعین کیا ہے۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی آٹھویں فلم جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں، 28 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:بلال اشرف اور مایا علی کا ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ ناظرین میں مقبول

دھرما پروڈکشن کی طرف سے تیار کردہ، ‘روکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں تجربہ کار اداکار دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

Related Posts