شرمین عبید چنائے کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دستاویزی سیریز جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

شرمین عبید چنائے کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دستاویزی سیریز جاری
شرمین عبید چنائے کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دستاویزی سیریز جاری

کراچی: موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے کی نئی دستاویزی سیریز جاری کر دی گئی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر نے اپنی دستاویزی فلم کا ٹائٹل چیمپیئنز آف کلائمیٹ چینج،وائسز فار اے گرینر پاکستان رکھا ہے۔

شرمین عبید کی نئی ڈاکیومنٹری چار حصوں پر مشتمل ہے، اس فلم کا مقصد ان پاکستانیوں کی آواز کو اجاگر کرنا ہے جوکہ موسیماتی تبدیلوں کے باعث بڑے بحرانوں اورمشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ڈاکیومنٹری فلم میں کراچی،جیکب آباد، پنجگور،ژوب سے تعلق رکھنے والے ماحول دوست ہیروز کی کاوشوں کو عکس بند کیا گیا ہے۔

ڈاکیومنڑی سیریز کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہمارا رشتہ سمندر سے،ہنگامی حالات،ایک ساتھ مل کر با اختیار اور چھوٹے قدم بڑے اثرات ہیں۔

دستاویزی فلم کے یہ ہیروز نہ صرف ان بحرانوں سے نمٹ رہے ہیں بلکہ ان کی کاوشیں دوسروں کو بھی متاثر کر رہی ہیں کہ وہ عالمی موسمیاتی تحریک کا حصہ بنیں۔

مزید پڑھیں:کیا کنول آفتاب نے واقعی گھریلو زیادتی کی حمایت کی ہے؟

دستاویزی فلم کی ہر ایک فلم موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے ایک الگ پہلو کو پیش کرے گی۔ فلم کی کہانی 4 ایسے افراد کی ہے جو کہ پاکستان میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں۔

Related Posts