ایف آئی ایچ کے زہر اہتمام جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف آئی ایچ کے زہر اہتمام جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان
ایف آئی ایچ کے زہر اہتمام جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

کراچی: ایف آئی ایچ کے زہر اہتمام منعقد ہونے والے جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 کوالالمپور، ملائشیا کے بکیت جلیل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 5 سے 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مذ کورہ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، 16 ٹیموں کو 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو پول ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔

پول ڈی میں پاکستان کے علاوہ ہالینڈبیلجیئم اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، ہر پول سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

مزید پڑھیں:اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں عثمان قمر اور زینب علی رضا نے گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف، دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ چوتھا اور پول کا آخری میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔

Related Posts