ایل او سی پر فائرنگ، شہریوں کی ہلاکت،بھارتی ناظم الامور دفترر خارجہ طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

ایل او سی پر فائرنگ، شہریوں کی ہلاکت،بھارتی ناظم الامور دفترر خارجہ طلب
ایل او سی پر فائرنگ، شہریوں کی ہلاکت،بھارتی ناظم الامور دفترر خارجہ طلب

اسلام آباد: بھارت کے قائم مقام ناظم الامور کو آج (ہفتہ) وزارت خارجہ میں طلب کیا گیااور احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔

بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر ستوال سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔ یہ واقعہ آج پیش آیا جس میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں:بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 2شہری شہید، جبکہ 1شدید زخمی

بھارتی فورسز کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات 2003ء کی جنگ بندی معاہدے جس کی فروری 2021ء میں بھی توثیق کی گئی تھی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

Related Posts