مدینہ منورہ کے اسپتالوں میں داخل عازمین حج کو ایمبولینسوں میں مکہ مکرمہ روانہ کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی وزارت صحت نے مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں داخل عازمین حج کو ایک قافلے کی صورت میں مکہ مکرمہ روانہ کر دیا۔

ان بیمار عازمین کو میدان عرفات میں جبل رحمت اسپتال میں رکھا جائے گا تاکہ علاج کی تکمیل اور طبی نگہداشت کے بعد وہ اس سال حج کے مناسک ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نجی روسی ملیشیا کی بغاوت کے بعد چیچینا کی مسلم فوج کا یوکرین کیخلاف لڑنے کا اعلان

وزارت صحت نے بتایا کہ قافلے میں تمام ضروری طبی آلات سے لیس 16 ایمبولینسیں شامل ہیں، جن میں 83 خصوصی پریکٹیشنرز (ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس) پر مشتمل ایک خصوصی طبی ٹیم بھی موجود ہے۔

مدینہ اور مکہ مکرمہ کے درمیانی شاہراہ پر تعینات 4 ایمبولینسز کے علاوہ دو انتہائی نگہداشت ایمبولینسز اور ایک بس بھی قافلے کا حصہ ہے۔

وزارت صحت ہر سال مدینہ کے ہسپتالوں میں داخل حجاج کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہوتی ہے تاکہ وہ حج کے مناسک صحت و سلامتی کے ساتھ مکمل کر سکیں اور مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں تمام ضروری طبی خدمات کے بعد مقدس مقامات کے ہسپتالوں میں اپنے علاج کے مراحل مکمل کر سکیں۔

متعدد بیمار حجاج کرام اور ان کے ساتھیوں نے سعودی عرب آمد کے بعد صحت کے انتظامات کے حوالے سے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts