کانک ڈیم میں ڈوب کر بہن بھائی لقمہ اجل بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کانک ڈیم میں ڈوب کر بہن بھائی لقمہ اجل بن گئے
کانک ڈیم میں ڈوب کر بہن بھائی لقمہ اجل بن گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدارمیں ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا جب کانک ڈیم کے پانی میں ڈوب کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کا اس حوالے کہنا ہے کہ ڈیم سے دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

لڑکی کے پانی میں گرنے پر اس کے بھائی نے بچانے کی کوشش میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی زندگی کی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی، تھانہ شیرشاہ پولیس کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

پی ڈی ایم اے کے مطابق دونوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہے، امدادی ٹیموں نے بچوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

Related Posts