طویل عرصے سے زیرِ تکمیل پاکستانی فلم بے بی لیشیئس کے پریمیئر کی تقریب کراچی کے نوپلیکس سینما میں ہوئی ہے جس میں ہیرو ہیروئن سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
گزشتہ شب نوپلیکس سینما میں ہونے والی تقریب میں متعدد شوبز ستاروں نے شرکت کی جن میں فلم کی شوٹنگ کے آغاز پر حقیقی زندگی میں میاں بیوی کا کردار ادا کرنے والے فلمی جوڑے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری بھی شامل تھے۔

فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تک تعطل کا شکار رہی ہے جس کی وجہ کورونا سمیت دیگر اسباب تھے، تاہم بے بی لیشیئس کے پریمیئر کی تقریب میں تمام ستارے خوش نظر آئے۔


بے بی لیشیئس نامی یہ فلم کل یعنی عید الاضحیٰ کے موقعے پر ریلیز کی جارہی ہے جس کے پریمیئر میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے علاوہ یمنیٰ زیدی نے بھی شرکت کی۔


فلم میں اداکار مانی کو بھی مختلف سینز کے دوران دیکھا جاسکتا ہے۔ بے بی لیشیئس کے پریمیئر میں مانی کے علاوہ معروف اداکارہ حرا مانی بھی شریک ہوئیں۔


مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی روبینہ اشرف اور شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول اور دیگر ستاروں نے بھی پریمیئر میں شرکت کی۔




دلچسپ طور پر پریمیئر کی تقریب میں ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں سائرہ یوسف کے ہمراہ اداکاری کرنے والی فنکارہ رمشہ خان بھی شریک ہوئیں۔


شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے فلم میں ہیرو اور ہیروئن کا کردار نبھایا ہے۔ دونوں کے مابین آج سے 3سال قبل 2020ء میں ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔





گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








