گورنر سندھ نے 100 یتیم بچوں کو قربانی کیلئے بکرے دے دیے، 100 اونٹ بھی قربان کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے قربانی کے لیے یتیم بچوں میں بکرے تقسیم کیے۔

اس حوالے سے گورنر سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 100 یتیم بچوں کو قربانی کے لیے مفت بکرے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تین ماہ قبل اسلام قبول کرنے والے سابق پادری نے حج ادا کرلیا

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد یتیم بچوں اور ان کے خاندان کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر 100 اونٹ بھی نحر کیے جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کا گوشت ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

Related Posts