دبئی میں کوئی میثاق جمہوریت نہیں ہو رہا، پی پی رہنما خورشید شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دبئی میں کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں ہو رہا، سیاست دانوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی سےمتعلق ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ  9 مئی کو ایک جماعت نے وہ کیا جو ہمارا دشمن 75 سال میں نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

کس سیاسی رہنما نے کہاں نماز عید ادا کی؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے جن شہداء کی بہادری کو دشمن نے تسلیم کیا اور تعریف کی، ان لوگوں نے ان شہدا کے ساتھ جو کیا قابل مذمت ہے۔

الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی نگراں سیٹ اپ آئے گا، انتخابات وقت پر ہوں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم یا کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ پارٹی قیادت کرتی ہے ابھی ایسا کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے۔

Related Posts