لندن: برطانیہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف شاہین آفریدی میچ کے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔
شاہین آفریدی نے ناٹنگھم شائر کی جانب سے برمنگھم بیئرز کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کر کے وائٹیلٹی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کی۔
Shaheen Afridi has just taken FOUR wickets in the first over for Notts Outlaws against Birmingham Bears ???? #Blast23pic.twitter.com/1HkQRwYrBP
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 30, 2023
شاہین نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر الیکس ڈیوس کو ایل بی ڈبلیو، دوسری گیند پر کرس بینجمن کو کلین بولڈ، پانچویں گیند پر ڈی آر موسلی کو کیچ آؤٹ، اور اوور کی آخری گیند پر ای جی برنارڈ کو بولڈ کیا۔
فاسٹ باؤلر نے میچ کے دوران 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
علاوہ ازیں مذکورہ میچ میں شاہین کی ٹیم ناٹنگھم شائر کو برمنگھم بیئرز کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








