آئی ایم ایف سے معاہدہ معیشت کی درست سمت کا تعین کرے گا۔ایف پی سی سی آئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ معیشت کی درست سمت کا تعین کرے گا جو کہ ملکی معیشت کیلئے بڑا تحفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی معیشت کیلئے آئی ایم ایف بڑا تحفہ ہے جس سے معیشت کی درست سمت کا تعین ممکن ہوگا۔

دریں اثناء کاروباری برادری نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر مثبت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے کہا کہ معاہدہ ممکنہ ڈیفالٹ کی قیاس آرائیاں ختم کردیگا۔

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہوگی، مہنگائی میں کمی ائے گی، مجموعی طور پر یہ ایک اچھی پیشرفت ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث معاشی استحکام لاتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 9 ماہ کیلئے 3 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے جس سے زرِ مبادلہ ذخائر کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ معاشی استحکام آئے گا۔

 

Related Posts