شانگلہ میں پہاڑی تودہ گر گیا، 8 بچے جاں بحق، متعدد لاپتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

شانگلہ میں پہاڑی تودہ گر گیا، 8بجے جاں بحق، متعدد لاپتہ
شانگلہ میں پہاڑی تودہ گر گیا، 8بجے جاں بحق، متعدد لاپتہ

شانگلہ: شانگلہ میں افسوسناک واقعے میں کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گرگیا،جس کے نتیجے میں 8بچے لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف بچوں پر اچانک پہاڑی تودہ گرگیا، جس کے باعث متعدد بچے اس کے نیچے دب گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں اب تک ملبے تلے سے 8 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ مقامی افراد کے مطابق اب بھی متعدد بچے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد نے بتایا کہ امدادی ٹیموں کی 3 ایمبولینسز، 28 اہلکار اور ایکسویٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Related Posts