بدترین لوڈ شیڈنگ انسانی حقوق کے خلاف ہے، محمد حسین محنتی

تازہ ترین

تازہ ترین

جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیامت خیز گرمی کے باوجود 8 سے 15 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ بجلی، گیس، پانی زندگی کی بنیادی ضروریات ہیں، جس کو پورا کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے، مگر حکومتی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے کراچی تا کشمور کے عوام بجلی، پانی اور گیس کی صورتحال کی وجہ سے سخت اذیت سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی مسلم رہنماؤں نے مودی سرکار کا یکساں سول کوڈ ناقابل عمل قرار دے کر مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے دادو سول اسپتال میں 6 معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ بجلی کی بندش سے گھروں میں معصوم بچوں سمیت خواتین اور بزرگ شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بندش و بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر سندھ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، لائن لاسز اور کرپشن کے خاتمے کے ساتھ عوام کا خون چوسنے والی بجلی کمپنیوں کو لگام دی جائے۔

Related Posts