نوجوانی میں موٹاپا کئی قسم کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے، سائنسی تحقیق

تازہ ترین

تازہ ترین

لندن: نئی سائنسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوانی میں موٹاپا کئی قسم کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

ماضی میں کیے گئے مطالعوں میں یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ وہ لوگ جو زیادہ وزن یا مٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کے چھاتی، باؤل، گردے اور پتے جیسے مختلف کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک نئی تحقیق میں کی گئی جس میں وزن کے زیادہ ہونے کا لیوکیمیا سے بھی تعلق سامنے آیا ہے جبکہ وہ افراد جو تمباکو نوشی نہیں کرتے تھے ان میں بلیڈر، سر اور گردن میں کینسر سے ساتھ تعلق بھی پایا گیا ہے۔

تحقیق کے مصنفین کے مطابق کینسر کی ان اقسام کو پہلے مٹاپے سے تعلق رکھنے والے کینسر نہیں سمجھا جاتا تھا اور مُٹاپے کے کینسر پر اثرات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس نئی تحقیق میں محققین نے 40 برس اور اس سے کم عمر 26 لاکھ سے زائد ہسپانوی شہریوں کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جو 2009 میں کینسر فری تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی ماہرین کا شوگر کا خطرہ ٹالنے والے چاول تیار کرنے کا دعویٰ

محققین نے تحقیق میں شامل ان افراد کے زندگی بھر کے باڈی ماس انڈیکس کا جائزہ لیا، محققین کے مطابق ماضی کی تحقیق میں وزن اور کینسر کے درمیان تعلق جاننے کے لیے سِنگل بی ایم آئی اسکور کا استعمال کیا گیا تھا۔

اس تحقیق میں شریک ان افراد کانو سال تک یہ دیکھنے کے لیے معائنہ کیا گیا کہ اس دوران وہ کینسر میں مبتلا ہوئے یا نہیں۔ مطالعے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 25 ہزار 396 افراد کینسر میں مبتلا ہوئے۔

ہسپانوی محققین نے دیکھا کہ وہ افراد جو اپنے ابتدائی نوجوانی میں مٹاپے یا زیادہ وزن کا شکار تھے ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

Related Posts