کینیڈین گلوکار دی ویک اینڈ کی سابقہ گرل فرینڈ گلوکارہ سیلینا گومز نے دعویٰ کیا ہے کہ دی آئڈل کی جوسلین کا کردار اُن سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔
ایچ بی او کی متنازعہ سیریز دی آئڈل پانچ اقساط کے بعد ختم ہوگئی، جس کی کہانی جوسلین( للی روز ڈیپ) اور ٹیڈروس (دی ویک اینڈ) کے گرد گھومتی ہے۔
سیریز کی کہانی پاپ گلوکاروں کے گرد گھومتی ہے جس میں جوسلین اور ٹیڈروس کو دکھایا گیا ہے، سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ نروس بریک ڈاؤن کی وجہ سے جوسلین کا دورہ منسوخ ہوجاتا ہے، اس دورے کے منسوخ ہونے کے بعد وہ امریکا کی سب سے سیکسی پاپ اسٹار کا درجہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے دوسرے پاپ اسٹار ٹیڈروس کو ڈیٹ کرنا شروع کرتی ہے۔
واضح رہے کہ سیلینا گومز 2016 اور 2017 کے درمیان دی ویک اینڈ کو ڈیٹ کررہی تھیں اور 10 مہینوں کے بعد اُن کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے تھے۔
جوسلین اور سیلینا گومز کے درمیان مماثلت
سیریز میں جوسلین کو چائلڈ اسٹار سے ایک مشہور پاپ اسٹار بنتے ہوئے دکھایا گیا اور سیلینا گومز بھی چائلڈ اسٹار سے پاپ اسٹار بنی ہیں۔
جوسلین جس طرح سے کیمرے میں فلائنگ کس دیتی ہے وہ کافی حد تک سیلینا گومز سے مماثلت رکھتا ہے۔
سیلینا گومز کی طرح جوسلین بھی مداحوں سے گرم جوشی سے ملتی ہے۔
دونوں پاپ اسٹارز کو اپی میوزک البم کے حوالے سے ایک ہی قسم کے مسائل درپیش ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








