کراچی: پاکستان میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگیا۔
مزید پڑھیں:عوام کیلئے بری خبر، نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1925 ڈالر پر برقرار رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








