جرائم کے لحاظ سے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں وینیز ویلا پہلے نمبر پر جبکہ قطر میں جرائم کی شرح دنیا بھر میں کم ترین سطح پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی طرف سے یہ فہرست جاری کی گئی۔ فہرست دنیا بھر کے ممالک کی جرائم کی شرح کے لحاظ سے مرتب کی گئی ہے۔
Most criminal countries:
1. Venezuela ????????
2. Papua New Guinea ????????
3. Afghanistan ????????
4. Haiti ????????
5. South Africa ????????
6. Honduras ????????
7. Trinidad ????????
8. Syria ????????
9. Guyana ????????
10. Jamaica ????????
.
13. Brazil ????????
14. Nigeria ????????
18. Argentina ????????
20. Bangladesh ????????
26. Colombia ????????
32.…— World of Statistics (@stats_feed) July 11, 2023
فہرست کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینیزویلا سرفہرست جبکہ پاپوا نیو گنی خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ایشیائی ملک افغانستان دنیا بھر میں تیسرا خطرناک ترین ملک ہے۔ چوتھے نمبر پر ہیٹی، پانچویں پر جنوبی افریقہ اور چھٹے نمبر پر ہونڈورس کو رکھا گیا ہے۔
افغانستان کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر معافی کا مطالبہ، سویڈن کی سرگرمیاں معطل
ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کو بیسویں، ایران 56 ویں، قازقستان 72 ویں اور انڈونیشیا کو 75 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح پڑوسی ملک بھارت 81 جبکہ پاکستان 85 نمبر کے ساتھ دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔
خلیجی ممالک کی بات کریں تو سعودی عرب 133 ویں، متحدہ عرب امارات 143 ویں اور قطر فہرست میں 144 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








