قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر آل راؤنڈر کی حیثیت سے پرفارم کرنا چاہتی ہوں، مجھے کامیاب آل راؤنڈر بننا ہے۔

قومی کھلاڑی عالیہ ریاض نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ حالیہ ٹورنامنٹ میں بھی اچھا کم بیک ہوا، میرا ٹارگٹ ہے کہ بولنگ اور بیٹنگ سے ٹیم کو فائدہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ میں کمر کی تکلیف کا شکار رہی تھی، جس کے باعث بولنگ نہیں کر سکی تھی لیکن اب مکمل فٹ ہوں اور اچھی بولنگ کر رہی ہوں۔

عالیہ ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ویمن کرکٹرز کے لیے اسکلز کیمپ لگانے کے حوالے سے کہا کہ بڑا اچھا اسکلز کیمپ رہا، کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، اسکلز کے ساتھ ساتھ فٹنس کو بہتر بنانے پر سب کھلاڑیوں نے توجہ دی۔

انہوں نے کہاکہ مارک کولز کے آنے سے چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، کوچز نے کیمپ میں بولرز اور بیٹرز کے ساتھ انفرادی طور پر کام کیا، ہمیں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کا انتظار ہے، اسی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارتی گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو سیزن کی پہلی سیریز جتوانے کی کوشش کروں گی۔واضح رہے کہ عالیہ ریاض 53 ون ڈے میچز اور 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

Related Posts