کراچی:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی منظوری کے بعد ڈالر اپنی قدر کھونے لگا ہے جبکہ روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 2 پیسے کی کمی سامنے آئی، جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 276 روپے 46 پیسے بند پر بند ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی سامنے آئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے پر فروخت کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








