ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں شہری 150 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں، لاہور اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 145 روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 142روپے تک پہنچ گئی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 140روپے تک ہے، پشاور، فیصل آباد، ملتان، بنوں میں بھی چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 138روپے تک پہنچ گئی، سرگودھا، سکھر، لاڑکانہ، بہاولپور میں چینی کی فی کلو قیمت 135روپے تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 فیصد کمی ریکارڈ

دوسری جانب لاہور میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔10 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 ہزار 850 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے ہے۔

Related Posts