رونالڈو نے اسلامی طرز اپنا کر مسلمان مداحوں کا دل جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

رونالڈو نے اسلامی طرز اپنا کر مسلمان مداحوں کا دل جیت لیا
رونالڈو نے اسلامی طرز اپنا کر مسلمان مداحوں کا دل جیت لیا

لزبن: اسلامی طرز اپنا کر پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مسلمان مداحوں کا دل جیت لیا۔خیال رہے کہ رونالڈو ان دنوں النصر کلب فٹ بال کلب کا حصہ ہیں۔

اپنے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حال ہی میں النصر کلب نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اسلامی طریقے سے سلام کرتے اور گرمجوشی سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں پرتگال میں جاری کلب کے تربیتی کیمپ میں رونالڈو کو مداحوں کو سلام علیکم کہہ کر استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

النصر کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ وہ یہاں ہے! السلام علیکم‘ دنیا کے سب سے بہترین فٹ بالر کی طرف سے، اپنے کلب کے تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے۔

مزید پڑھیں:سعود شکیل ملک سے باہر اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے تیار

معروف فٹبالر رونالڈو کے اس انداز کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں النصر کی فتح کا جشن مسلمانوں کی طرح سجدہ ریز ہوکر منایا تھا۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب سراہا تھا۔

Related Posts