چاقو حملے کے بعد سے ڈراؤنے خواب آ رہے ہیں، سلمان رشدی

تازہ ترین

تازہ ترین

شاتم رسول ملعون سلمان رشدی کا کہنا ہے کہ اسے نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

ملعون سلمان رشدی نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ ابھی تک اس واقعے کے اثرات سے نہیں نکل سکا اور خود کو ٹراما سے نکالنے کیلئے ایک تھراپسٹ سے اپنا علاج کروا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، فلم باربی پاکستان میں بنتی تو کیسی نظر آتی؟

ملعون سلمان رشدی کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کنفیوزڈ ہے کہ آیا وہ اپنے مبینہ حملہ آور کا سامنا کرنے عدالت جائے یا نہیں اور یہ کہ اب وہ شاید ہی کبھی کسی عوامی تقریب میں لوگوں کو نظر آئے گا۔

ملعون رشدی نے کہا کہ چاقو حملے میں اس کے جگر کو نقصان پہنچا اور ایک آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی اور اس کے بازو کو اعصابی نقصان کی وجہ سے ایک ہاتھ مفلوج ہوگیا۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ انسانی جسم میں شفا دینے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے اور وہ جسمانی طور پر کم و بیش ٹھیک محسوس کررہا ہے۔ 

یاد رہے سلمان رشدی پر اگست 2022 میں نیویارک میں حملہ کیا گیا تھا، ملعون رشدی پر حملہ کرنے والے 24 سالہ ہادی مطر نے قتل کی کوشش میں اعتراف جرم سے انکار کیا، ملعون سلمان رشدی نے 1988 میں انتہائی متنازع ناول لکھا تھا جس کے بعد وہ جان کے خوف سے 10 سال روپوش رہا تھا۔

Related Posts