کراچی، مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے ہیں، مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح کے وقت ہلکی پھلکی بوندا باندی ہوئی جن میں ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، قیوم آباد، پی آئی ڈی سی، اختر کالونی، گارڈن، شارعِ فیصل اور ملیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

آج سے آندھی کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے زیادہ تر علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے اور ہوائیں بھی چلیں گی۔

محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ کم از کم درجۂ حرارت 28 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس وقت کراچی میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے گرمی کی شدت پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا آج سے 2 روز قبل کہنا تھا کہ شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Posts