کراچی: پاکستان میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 214800 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1957 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 1371 روپے سے بڑھ کر 184156 روپے ہوگئی ہے، تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدر بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی عدالت نے کرپٹو کرنسی کے بانی کیخلاف مقدمہ جزوی طور پر خارج کردیا
واضح رہے کہ ملک میں آئندہ چند روز کے دوران سونے کی قیمت میں واضح اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








