عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، بجلی کی قیمتوں کے اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں اب 2 روپے میں روٹی دستیاب ہوگی، گونر سندھ کامران ٹیسوری

حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔

درخواست کے مطابق 30روپے 45 پیسے فی یونٹ بجلی ڈیزل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 26 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

Related Posts