فیکٹ چیک: کے الیکٹرک نے پیک آور کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: کے الیکٹرک نے پیک آور کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے پیک آور کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق اپریل سے اکتوبر تک پیک آور شام 6:30 سے رات 10:30 بجے تک ہے، نومبر سے مارچ تک پیک آور شام 6 بجے سے 10 بجے تک رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیک آور کے اوقات میں دو گھنٹے کا اضافہ کرنے کی خبر زیر گردش تھی۔

Related Posts