گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ‘2 روپے کی روٹی’ پروگرام کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں 48دکانوں کرائے پر حاصل کی ہیں، جس کا مقصد شہر کے رہائشیوں کو سستی روٹی فراہم کرنا ہے۔
قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اتوار کو کراچی بھر میں 300 تندور بنانے کا اعلان کیا تھا جہاں روٹی 2 روپے میں فروخت کی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو 2 روپے میں روٹی فراہم کرنا ایک اچھا مقصد ہے جسے ایک مشن کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔
اس اسکیم سے کراچی میں کم آمدنی والے افراد کو فائدہ حاصل ہوگا، جو مہنگائی کے اس دور میں غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، 2روپے کی روٹی پروگرام گورنر سندھ کی جانب سے فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کو حل کرنے اور شہر میں معیار زندگی کو بڑھانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔
مزید برآں، گورنر ہاؤس کی جانب سے 50,000 طلباء کے لیے آئی ٹی کورسز کے پروگراموں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔
طلباء کو آئی ٹی پروگرام کے حصے کے طور پر آن لائن، مصنوعی ذہانت، اور میٹاورس کلاسز میں داخلہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے تجاوز کرگئی
معلوم ہوا کہ 500,000 بچوں نے آئی ٹی پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔گورنر ہاؤس کی جانب سے پہلے مرحلے کے دوران 10,000 نوجوانوں کے داخلہ ٹیسٹ لئے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








