اسلام آباد میں 14سالہ لڑکی پر تشدد، اداکارہ سجل علی خاموش نہ رہ سکیں

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اسلام آباد میں 14سالہ لڑکی پر تشدد پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے بچوں سے کام نہ کروانے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ جمیل نے سجل علی کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں سجل علی کا کہنا ہے کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ چھوٹے بچوں پر ظلم، کام کروانا اور مشقت بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈ اِن ہیون کا سیزن 2 کب سے شروع ہوگا؟

اداکارہ سجل علی نے کہا کہ بچوں سے مزدوری لینا ناجائز اور غیر قانونی عمل ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن کے قانون کے تحت یہ جرم قابلِ سزا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ کسی بھی چھوٹے بچے کی مزدوری پر رپورٹ کریں۔

سجل علی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تحفظِ اطفال بیورو یہ سب کام کرتی ہے تاہم میرا خیال ہے کہ سب کو مل کر پریشر ڈالنا ہوگا تاکہ بچوں کے حقوق کو تحفظ دیا جاسکے، بچوں کی عمر کام کرنے کی نہیں، کھیلنے کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کیسز کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں، ہم سب کو مل کر ان چیزوں کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ تبھی ہماری آواز اس جگہ تک پہنچے گی جہاں تک ضروری ہے کہ اسے پہنچایا جائے۔ پھر ایسے کیسز پر ایکشن بھی لیا جائے گا۔

دریں اثناء نادیہ جمیل نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ سجل علی وہ واحد شخصیت ہے جس نے میرے کہنے پر چائلڈ لیبر کے خلاف فوری پیغام دے دیا۔

چائلڈ لیبر کا کیس

معروف سول جج عاصم حفیظ کے گھر پر مبینہ طور پر ان کی اہلیہ سومیہ نے 14سالہ کمسن ملازمہ رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملازمہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر خالد کا کہنا ہےکہ بچی کے دونوں بازو فریکچر ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر خالد نے کہا کہ بچی کا کلائی سے کہنی تک آپریشن کرنا ہوگا۔ ہم کمسن بچی کا علاج کر رہے ہیں۔ اس کے سر کا آپریشن ہوا ہے، پہلے اس کے زخم میں کیڑے پڑ چکے تھے۔ بچی کا علاج جاری ہے۔

 

Related Posts