امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے رواں سال 7 ستمبر کو ناکام ہونے والے بھارتی خلائی جہاز کے ٹکڑے چاند پر تلاش کر لیے ہیں ، جس کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا کہ ہمارے ناسا مون مشن نے چندریان 2 نامی بھارتی خلائی مشن جہاز کے ٹکڑے دریافت کر لیے ہیں۔
خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بتایا کہ چاند کے علاقے میں لونر ری کنیسنس نامی جگہ پر بھارتی خلائی جہاز وکرم لینڈر کے ٹکڑے ملے ہیں۔
The #Chandrayaan2 Vikram lander has been found by our @NASAMoon mission, the Lunar Reconnaissance Orbiter. See the first mosaic of the impact site https://t.co/GA3JspCNuh pic.twitter.com/jaW5a63sAf
— NASA (@NASA) December 2, 2019
ناسا نے ناکام بھارتی مشن چندریان 2 کے ٹکڑوں کی تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کرتے ہوئے چاند پر اس کی جائے وقوعہ کے حوالے سے لنک بھی دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کاچاندپراترنے کاخلائی مشن چندریان 2 بھی ناکامی سے دوچارہوگیا،اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 کروڑپاکستانی کرنسی کے برابر بنتی ہے۔
بھارتی خلائی ادارے اسروکےمطابق چندریان 2چاند پرلینڈکرنے جارہاتھا سطح سے 2.1کلومیٹرکےفاصلے پراس کارابطہ زمین سے منقطع ہوگیااس کے بعد سے اب تک چندریا ن 2 کی کوئی خبر نہیں چنانچہ کہا یہ جارہاہے کہ یہ مشن بھی ناکام ہوچکاہے ۔
چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم مودی بھی اسپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں تھے تاہم ان سےیہ ناکامی برداشت نہ ہوئی اور وہ فوراًوہاں سے روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: بھارت کی چاند پراترنے کی کوشش ایک بارپھرناکام
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








