ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ اختتام کے قریب، رواں ہفتے آخری 2 اقساط پیش کی جائینگی

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں ہفتے مقبول پاکستانی ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ اختتام پذیر ہونے والا ہے۔

اے آروائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے اس ڈرامے کی اب تک 63 اقساط نشر ہوچکی ہیں، جس کو مقامی اور بین الاقوامی ناظرین دونوں ہی پسند کررہے ہیں۔

ڈرامہ مشترکہ خاندانی نظام کے موضوع پر مبنی ہے، جس کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین، اور آئنہ آصف شامل ہیں۔

Baby Baji Second Last Episode Announcement Saddens Fans

منصور احمد کی تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہدایات تحسین خان نے دی ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اس کی آخری 2 اقساط کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Related Posts