لنکا پریمیئر لیگ، بابر اعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو ہٹادیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو ہٹادیا گیا جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز کی شرٹس پر موجود رہا۔

کولمبو اسٹرائیکرز سے معاہدہ کرتے ہوئے ہی بابر اعظم نے واضح کردیا تھا کہ نام بدل کر جوا کروانے والی سیروگیٹ کمپنی کی تشہیر کرنے والی شرٹ استعمال نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان شاہینز کو دورہ آسٹریلیا کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 59 رنز سے شکست

فرنچائز نے بھی ان کے فیصلے کا احترام کیا، اتوار کو بابر اعظم لیگ میں پہلے میچ کے لیے میدان میں اترے تو شرٹ سے لوگو غائب تھا مگر اسی میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی ہی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ اور محمد نواز کی شرٹس پر لوگو موجود تھا۔

Related Posts