پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی اسلام آباد سے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما افتخار درانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، تاہم اُن کی گرفتاری کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ افتخار درانی کو رات ڈیرھ بجے اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ان کے بیٹے عماد درانی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افتخار درانی کو بغیرایف آئی آراور ورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

باجوڑ، مبینہ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 تک جا پہنچی

فرخ حبیب نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افتخار درانی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر کے دروازے توڑ دیئے گئے۔ پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا دعوی ہے کہ اہلکاروں نے اہلخانہ کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔

واضح رہے کہ افتخار درانی تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے تاہم عمران خان نے انہیں 3 فروری کو کابینہ سے نکال دیا تھا جس کے بعد وہ منظر عام سے غائب تھے۔

Related Posts