نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ اتحادیوں نے نامزدگی کا اختیار شہباز شریف کو دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں نے شہبازشریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا سربراہی اجلاس ہوا، جس میں نگران وزیراعظم اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس ویڈیو لنک پر ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور اختر مینگل شریک ہوئے،آفتاب شیرپاؤ، میر کبیر، محسن داوڑ اور احمد نواز جدون نے بھی اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں احسن اقبال سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی

اجلاس میں نگران وزیراعظم کے ناموں پرمشاورت کی گئی، اسی دوران نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے اہم اجلاس میں وزیراعظم کو نام فائنل کرنےکا اختیار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیراعظم کےلئے نامزد کردیں۔

یاد رہے کہ اتحادی حکومت نے نگراں وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کا ارکان پارلیمنٹ کو عشائیے کے دوران اسمبلی کی تحلیل کی ممکنہ تاریخ بتادی اور کہنا تھا کہ قومی اسمبلی ممکنہ طور پر 9 اگست کو تحلیل کردی جائے گی۔

Related Posts