سستی سواری کا حصول بھی مشکل، موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں مزید بڑھادیں۔

ہنڈا کمپنی نے نئی قیمتوں سے متعلق لسٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ہنڈا موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 3 سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ ہنڈا موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔

سی ڈی 70 کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ 70 ڈریم 3 ہزار روپے مہنگی ہو کر 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا

پرائڈر موٹرسائیکل کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

سی جی 125 کی نئی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے جب کہ ہنڈا سی بی 125 ایف کی نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 900 روپے اور سی بی 150 ایف کی نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔

Related Posts