عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔امریکا کا ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہم جمہوری اصولوں کا احترام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریکِ انصاف کے خلاف مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہم پاکستان میں جمہوری اصولوں کا احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں پرامن انتخابات کے لیے پرامید ہیں۔ امریکا

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے غیر ملکی سازش سے منسلک سائفر الزامات کو مسترد کردیا۔

گزشتہ ماہ اپنے بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ معلوم نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دیا اور ہر بار ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ سے محروم کیے جانے پر یہ بیان دیا تھا کہ انہیں غیر ملکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا جس کے پیچھے امریکا جبکہ سائفر اس کا ثبوت ہے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر کا جولائی کے دوران  دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ایک بار پھر کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرتا۔

Related Posts