کارتک آریان کا ”شہزادہ“ کی ناکامی کے بعد ری میک فلمز میں کام نہ کرنیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے اپنی فلم ”شہزادہ“ کی ناکامی کے بعد کسی بھی ری میک فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ”بھول بھلیاں 2“ میں کامیابی حاصل کرنے والے کارتک آریان کی اگلی ہی فلم شہزادہ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کارتک آریان نے کہا کہ میں نے فلم کی ناکامی سے جو سیکھا وہ کوئی بھی ری میک فلم نہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 عالیہ کی فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی“ کا بزنس 100کروڑ کے قریب

انٹرویو کے دوران اداکار کارتک آریان نے کہا کہ پہلی بار میں نے ایک ری میک فلم کا تجربہ کیا اور اسے کیمرہ کے سامنے کیا جو ایک مختلف تجربہ ثابت ہوا۔ فلمنگ کے دوران مجھے اس کا ادراک نہیں ہوا لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ یہ وہ چیز تھی جو لوگ پہلے ہی دیکھ چکے تھے۔

اداکار کارتک آریان نے آئندہ ری میک نہ کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایک بار کوئی فلم دیکھنے کے بعد اسے دوبارہ دیکھنے کیلئے لوگ پیسہ خرچ کرکے تھیٹر کا رخ کریں گے تاکہ انہیں دوبارہ وہی فلم دیکھنے کو ملے۔ اس لیے مجھے اس سے ایک بڑا سبق مل گیا۔

واضح رہے کہ کارتک آریان کی فلم ”شہزادہ“ نے دنیا بھر میں صرف 47 اعشاریہ 43 کروڑ کا بزنس کیا جس میں سے اگر صرف بھارت میں فلم نے 38.33کروڑ کمائے اور فلاپ رہی۔ کارتک آریان کا کہنا ہے کہ اب میں ایسی کوئی فلم نہیں کروں گا جس کی کہانی پہلے کبھی فلمائی جاچکی ہو۔ 

Related Posts