آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات انٹرنیشنل اسپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اگست کے دوران نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی سیریز، کیا دیکھنا بہتر رہے گا؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت میں سیکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، آئی سی سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی حاصل ہوگی۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔ ایونٹ میں پاک بھارت مقابلہ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








