اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی پر اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14 اگست کو پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت ہوگی، رعایتی ٹکٹ فوری طور پرحاصل کئے جاسکتے ہیں۔
پروازوں پر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جاسکتے ہیں، ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ رعائتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لیے موثر ہوں گے۔
گورنر سندھ کا روزمرہ کی خریداری پر 40 فیصد رعایت والے کریڈٹ کارڈز جاری کرنیکا اعلان
واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ملی جوش و جذبے سے سرشار چھوٹے بڑے سبھی بازاروں میں خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔
جشن آزادی منانے کے لئے شہر کے گلی کوچوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، لاہورئیے بھی آزادی کا جشن منانے کیلئے تیار ہیں، اردو بازار گنپت روڈ پر قومی پرچموں، جھنڈیوں، باجوں اور بیجز کے اسٹالز سج چکے ہیں، بچے بڑے سبھی خریداری میں مصروف ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








