مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف واپس لندن پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے۔

ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ عرب امارات اور سعودی عرب میں گزار کر نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا۔

یاد رہے کہ نواز شریف 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، شہبازشریف

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں کی چند روزمیں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

Related Posts