اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی آج دوسری بیٹھک ہوگی۔
گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوئی، ملاقات ایک سے دو روز مزید چلنے کا امکان ہے۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پیش تین ناموں میں شامل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کر لیں گے۔
دوسری جانب ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ عرب امارات اور سعودی عرب میں گزار کر نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








