سوشل میڈیا پر معروف گلوکار علی سیٹھی کی اپنے دیرینہ دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
علی سیٹھی کی سلمان طور سے شادی کی خبر نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو برہم کردیا ہے، کیونکہ یہ پہلی ہم جنس پرست شادی ہے جس میں پاکستان کی مشہور شخصیت شامل ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ روز سے علی سیٹھی ٹریند کررہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ گلوکار نے اپنے دیرینہ دوست اور بوائے فرینڈ سلمان طور سے شادی کرلی ہے جو پیشے کے لحاظ سے پینٹر ہیں، دونوں کی شادی لندن میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ علی سیٹھی یا سلمان طور کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
دوسری طرف اس شادی کی خبر نے علی سیٹھی کے مداحوں کو مایوس کردیا ہے اور اُن کی جانب سے گلوکار کے میوزک کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جارہا ہے، آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








