نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ 25 اگست کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی فروخت سے قبل آئی سی سی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی دلچسپی درج کرانے کا موقع ملے گا۔ اس سے وہ پہلے ٹکٹ کی خبریں حاصل کرسکیں گے اور انہیں ورلڈ کپ میں اپنی جگہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
پہلا مرحلہ 30 اگست کو بھارت کے وارم اپ میچز، دوسرا مرحلہ 31 اگست کو بھارت کے ورلڈ کپ میں گروپ میچز کے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے،بھارت کے خلاف میچوں کے لئے ٹکٹوں کی 6 مرحلوں میں فروخت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ٹکٹوں کی فروخت کا تیسرا اور چوتھا مرحلہ بالترتیب ایک تا دو ستمبر، جب کہ پانچواں مرحلہ پاک مقابلہ اور چھٹے مرحلے میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ اعلان ہوگیا
اس کے علاوہ ٹکٹوں کی فروخت کا تیسرا اور چوتھا مرحلہ بالترتیب ایک تا دو ستمبر، جب کہ پانچواں مرحلہ پاک مقابلہ اور چھٹے مرحلے میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں