یوم آزادی پر اماراتی خلا باز کا منفرد انداز میں پاکستان سے اظہار محبت

تازہ ترین

تازہ ترین

اماراتی عوام ہر اچھے برے وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں اور اس سال بھی پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اماراتی عوام نے پاکستانی عوام کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔

اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے 400 کلومیٹر کی بلندی سے جشن آزادی میں شرکت کی۔

اماراتی خلاباز نے پاکستانی عوام کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی پاکستان کے دارالحکومت اسام آباد کی تصویر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان کی حکومت میں افغان عوام کی زندگی کیسے گزر رہی ہے؟

اماراتی خلاباز نے تمام پاکستانیوں بشمول متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بھی مبارک دی۔

اس موقع پر سلطان النیادی کا کہنا تھا کہ ’ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ہم نے ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھا‘۔

ڈاکٹر النیادی اپنے 6 ماہ سے جاری سفر کو مکمل کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

Related Posts